اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آیت اللہ العظمیٰ آقا تقی طباطبائی قمی کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ آقا تقی طباطبائی قمی کی رحلت پر ان کے تمام پسماندگان، اہل خانہ اور مخصوصا قم، نجف اور مشہد کے حوزہ ہائے علمہ کے علماء و زعماء کو تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور روز قیامت ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲